تحریک حماس کی فوجی شاخ قسام بريگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ بریگیڈ ریاست حکومت کی ہرطرح کی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔ ادھر جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے بھی صہیونی ریاست کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیاہے ۔ یاد رہے اتوار کو غزہ میں صہیونی ریاست کی بائيس روزہ جارحیت کو ایک برس گذرنے کے موقع پرفلسطینیوں نے اجتماعات منقعد کئے جنمیں صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کی گئي ۔ صہیونی ریاست نے 2008 میں 27 دسمبر سے غزہ پر 22 روزہ جارحیت کا آغاز کیا تھا جس میں 1500 فلسطینی شہید اور 5000 کے قریب زخمی ہوئے تھے اور غزہ کی بنیادی تنصیات کو شدید نقصان پہنچاتھا۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174623
غزہ پر صہیونی ریاست کی بائيس روزہ جارحیت کو ایک برس گذرنے کے موقع پر فلسطین کی جہادی تنظیموں کے فوجی بازوالقسام اور القدس بريگیڈز نے صہیونی ریاست کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئےاپنی آمادگي کااظہار کیا ہے ۔